اداکاری مشکل فن، سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے: میرا

Published On 11 March,2022 11:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔

میرا نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کرتے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتاہے۔