اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمعیت کےغنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، ان لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے جعلی دانشور پھر ظاہر ہوگئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے، ایک مخصوص مافیا اپنے مفادات کیلئے اکٹھا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومتی اراکین کو ہراساں کرنے کے لیے پارلیمانی لاجز پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے جے یو آئی کے جتھے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس تعریف کی مستحق ہے جس نے انہیں بے دخل کیا، اسے آئینی عمل ہی رہنے دیں، ڈرانے کی کوشش نہ کریں، یہ کام نہیں کرے گا، کیا فضل الرحمان دارالحکومت میں افراتفری پھیلا کر 22 مارچ کو ہونے والی اسلامی ممالک کی تنظیم کی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔