اسپیکر پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالوں کا ووٹ قبول نہیں کریں گے: فواد چودھری

Published On 10 March,2022 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں تمام ڈرامے 23 مارچ سے پہلے ختم ہو جائیں، اسپیکر پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالوں کا ووٹ قبول نہیں کریں گے، پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالے پر آرٹیکل 63 ون اے لاگو ہوگا، پنجاب پر بڑے فیصلوں کی طرف آئیں گے اس وقت فوکس عدم اعتماد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہارے ہوئے پہلوانوں کی پریس کانفرنسز ہوئیں، اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا حالات کس طرف جا رہے ہیں، اداروں کیخلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے، سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کیساتھ کھڑی ہے، انہیں جب اقتدار ملا انہوں نے اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، یہ ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جس سے اداروں پر سیاسی کنٹرول حاصل کرسکیں، انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں، یہ ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جس سے اداروں پر سیاسی کنٹرول حاصل کرسکیں، انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں، منظم انداز میں اداروں کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، مودی کابل سے واپسی پر نواز شریف کی نواسی کی شادی میں آیا، نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement