لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے عورت مارچ کو’متنازع’ قرار دیدیا۔
پاکستان میں ہرسال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمنعقد کیے جانے والے مارچ کئی حوالوں سے حمایت کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنائے جاتے ہیں، خصوصاً ان میں استعمال کیے جانے والے پوسٹرزکے حوالے سےسوشل میڈیا پرمختلف آراء کی بھرمارنظرآتی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی معروف نے انسٹا گرام پر اپنا ایک بیان شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل پوسٹ میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ عورت مارچ ایسی چیزوں کی تصویرکشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد کرنے کے بجائے صرف تنازعات کواپنی جانب کھینچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل، یکساں تنخواہ کے مسائل ہیں، بہت سی دیگر ایسی چیزیں ہیں جن پر انہیں یکساں حقوق دیے جانے چاہئیں لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو سڑکوں پر نکل کرچیختے ہیں۔
عورت مارچ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرنے والی وینا نے مزیدلکھا کہ جب آپ سنجیدہ ہوں تونظام میں جاکران قوانین کو تبدیل کریں جوحقیقی طورسے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں، شورشرابہ کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔