کراچی: (روزنامہ دنیا) نادیہ خان کا دعوی ہے کہ وہ ملک میں مارننگ شوز کی پہلی میزبان ہیں ، ندا یاسر نے اس دعوے کو غلط کہتے ہوئے خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا جب پاکستان کے مختلف چینلز کے مابین مارننگ شوز کیلئے ٹی آر پی کیلئے سخت مقابلہ ہوتا تھا، ان شوز کے میزبان سرفہرست رہنے کیلئے اپنے شوز میں نت نئے مواد لانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے تھے۔ عام طور پر جدید دور کے مارننگ شوز کی پہلی میزبان نادیہ خان کو سمجھا جاتا ہے جنہوں نے صبح 9 بجے شوز کرنا شروع کئے تھے۔
دوسری جانب ندا یاسر نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔