گلوکار احمد رشدی کو بچھڑے 39 برس بیت گئے

Published On 11 April,2022 09:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار احمد رشدی کو بچھڑے 39 برس بیت گئے، فلمی کرئیر میں پانچ ہزار سے زائد گیت گائے، ورسٹائل گلوکار کی آواز آج بھی سماعت میں رس گھولتی ہے۔

آواز کے جادوگر کہلانے والےاحمد رشدی کے گیت سدابہار ہیں۔ وہ بچپن سے ہی موسیقی کے شوقین تھے، فنی سفر ریڈیو سے کیا، ہندوستان سے آ کر 1954ء میں ”بندر روڈ سے کیماڑی“ گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو کوکوکورینا جیسے کئی یادگار گیت دیئے ۔

بڑے فنکار نے اڑتالیس سال کی مختصرعمر پائی، دنیا کیلئے وہ ایک بھولی داستاں اور گزرا ہوا خیال ہو گئے مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔