مونٹریال: (دنیا نیوز) کینیڈین پاپ اسٹارجسٹن بیبرکے چہرے کا ایک حصہ وائرس کی وجہ سے فالج زدہ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں جسٹن بیبرکا کہنا تھا کہ وہ رامسے ہنٹ سنڈروم کا شکار ہو گئے ہیں، بیماری نےان کے کان اور چہرے کے اعصاب کومتاثرکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چہرے کے ایک طرف سے مسکرا بھی نہیں سکتے۔
28 سالہ بیبر فی الحال شوز کرنے سے قاصر ہیں تاہم چہرے کی ورزش کر نے سےامید ظاہرکی جارہی ہے کہ وہ صحت یاب ہو جائیں گے۔