نیویارک (روزنامہ دنیا) جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے، ان کے وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
وکیل بینجمن چیو نے مزید بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ ‘اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا امبرہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر امبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔