نیویارک:(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اداکارہ امبر ہرڈ نے خاموشی توڑ دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے سابقہ شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے لیے "جیوری کو مورد الزام نہیں ٹھہراتی"۔
ایک سوال کے جواب میں ہرڈ نے کہا "میں جیوری پر الزام نہیں لگاتی، میں حقیقت میں سمجھتی ہوں کہ جونی ڈیپ کردار میں اچھی طرح ڈھلتا ہے اور لوگ اس بات کو جانتے ہیں، وہ ایک لاجواب اداکار ہے۔
دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا کہ جیوری کا کام حقائق اور شواہد کو دیکھنا ہے اور انہوں نے آپ کی گواہی اور شواہد پر یقین نہیں کیا۔
خیال رہے کہ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف 50 ملین ڈالر کے ہتک عزت کے مقدمے میں جیت ہوئی تھی۔