لاہور: (,ویب ڈیسک) اپنی آواز سے سب پر سحر طاری کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے قومی سیاست دانوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کہا لکھا کہ میرا سیاستدانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے وہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
علی ظفر نے کہا کہ سیاست دانوں کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی کیوں کہ مثال سے رہنمائی ملتی ہے۔
گلوکار کے ٹوئٹ پر مداحوں نے تعریف کی اور اسے بہترین مشورہ قرار دیا جب کہ بعض صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ کام پہلے گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔