کراچی ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل، شہزاد رائے کا اظہار تشویش

Published On 28 June,2022 06:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار شہزاد رائے ہمیشہ ہی لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم رہتے ہیں اور آواز اٹھاتے ہیں، اب بھی گلوکار شہرِ قائد کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نالے کے سامنے کھڑی تصویر شیئرکی۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کیا جاچکا ہے۔

شہزاد رائے نےکہا کہ میں کراچی کے بارے میں تو نہیں جانتا لیکن مستقبل میں قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے۔
 

Advertisement