شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کا نام فائنل کر لیا گیا

Published On 10 August,2022 03:29 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے اپنے ہاں پیدا ہونیوالی ننھی پری کا نام فائنل کر لیا۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے بیٹی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام نوریح ہے۔
 

Advertisement