لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی معروف اور خوبرو اداکارہ نادیہ حسین کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے لگی جس نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ یہ ویڈیو بجلی کے بلوں سے متعلق ہے جس میں وہ تنقید کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کرنے اور فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو ہزاروں روپے مہینے کے بل وصول ہوئے ہیں۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر مزاحیہ پیغام شیئر کیا، جس میں وہ کسی اور کی آواز پر لب کشائی کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بول رہی ہیں جانوں اگر اپنا دل نہیں دینا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس دفعہ ہمارا بجلی کا بل ہی دے دو۔
اداکارہ کی اس ویڈیو سے صارفین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین اپنے مداحوں سے رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی سائٹس پر متحرک رہتی ہیں اور وہ آئے روز اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔