اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی جعلی قرار دے دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، خبر جاری کرنے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں۔