کراچی:(دنیا نیوز) سندھ حکومت نے رات 9 بجے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
توانائی بحران سے بچنے کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رات 9 بجے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اشیاء ضروری کی دکانوں پر حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نئے حکم نامے میں آن لائن فوڈ ڈیلوری کی اجازت دی گئی ہے، شادی ہال رات ساڑھے 10 بجے تک بند کرنے، ریسٹورنٹس، چائے خانے رات ساڑھے 11 بجے، بجلی سے چلنے والے بل بورڈز بھی رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق پابندیاں ایک ماہ تک کے لیے لگائی گئی ہیں۔