اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی نیپرا جلد فیصلہ حتمی نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بجھوائے گا۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پاور ڈویژن حکام نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا کو بتایا کہ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
ٹیرف میں اضافے کے باوجود حکومت 220 ارب روپ کی سبسڈی دے گی، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے اضافہ نہ کرنے سے 50 فیصد صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔