اسلام آباد:(دنیا نیوز) کراچی کے صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بجلی جنوری سے مارچ 2022 کی سہ ماہی کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا۔
فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔