لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں، شکوہ کر رہے ہیں، امید ہےآپ کوئی حل نکالیں گے۔
مفتاح بھائی @MiftahIsmail بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کو مکمل طور پر مطمئن کرنے کا حل نکالیں گے، انشاء اللہ۔
Just spoke to @MiftahIsmail who assured me that he will sit with the traders tomorrow & find a solution to their complete satisfaction Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022