اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد رحمت کی آمد

Published On 15 August,2022 12:20 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر 12 سال بعد ماں بن گئیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ ہسپتال سے تصاویر بھی جاری کیں۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا  وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے ۔

اداکارہ نے شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ  الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں ۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ  ایزا حمزہ ملک  ہے۔

کرن تعبیر نے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام افراد سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔ اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز سے منسلک کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement