ارطغرل غازی کے ترگت الپ رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 13 August,2022 06:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامے ارطغرل غازی میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جینگیز جوشقون رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ترک ڈرامہ سیریزارطغرل غازی کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیتنے والے معروف خوبرو ترکش اداکار چنگیز کی شادی کی متعدد تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

جینگیز جوشقون کی شادی کی شاندار تقریب میں معروف فنکاروں نے شرکت کی۔

جینگیز جوشقون کی شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والے ساتھیوں انگین آلتان، بامسی اور دوحان بھی بطور مہمان مدعو تھے۔

دوسری جانب انگین آلتان دوزیاتان کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام پر چنگیز کی شادی کی تصویریں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ انگین آلتان دوزیاتان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں چنگیز اور اُن کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد بھی دی ہے۔

Advertisement