تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سربراہی میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور شامی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایران، ترکی اور روس کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور شامی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خصوصی ملاقات کی۔
صدر پیوٹن کی ترک صدر طیب اردوان سے ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کی بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات اور شمالی شام میں تنازع بھی زیر غور آیا۔ ایران، ترکی اور روس کے صدور کے درمیان ایک اور ملاقات میں شام میں جاری تشدد میں کمی پر زور دیا گیا۔