پیوٹن کا روسی فوج کو پیشقدمی جاری رکھنے کا حکم

Published On 04 July,2022 11:19 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) ولادی میر پیوٹن نے لوہانسک خطے کے تمام شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد روسی فوج کو پیشقدمی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ روز روسی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ لوہانسک ریجن کے تمام بڑے شہر روسی فوج کے کنٹرول میں آگئے ہیں، یوکرینی فوج نے چند غیر اہم علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی تھی۔

روسی صدر نے اپنی فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں طے شدہ منصوبے کے مطابق پیشقدمی جاری رکھیں، حالیہ دنوں میں یوکرین کے بڑے شہروں پر روس کی جانب سے میزائل حملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔
 

Advertisement