ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین کے مشرقی شہر لسچانسک پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
روسی دعویٰ کو مستردکرتے ہوئے یوکرینی فورسز کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید لڑائی جاری ہے مگراس پر ابھی بھی ان کا ہی کنٹرول ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لوہانسک خطے میں لسچانسک آخری شہر ہے جو اب تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے اور اس کا چھن جانا روس کے لیے ایک اور اہم کامیابی تصور ہو گی۔
روس نے گذشتہ ماہ اس کے نواحی شہر سیوردونیٹسک پر قبضہ کیا تھا۔