ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے امریکی خاتون اول اورصدر جوبائیڈن کی بیٹی سمیت 25 افراد پر پابندی لگا دی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے دئیے گئے بیان کے مطابق امریکا پر عائد پابندیاں ماسکو کی سیاسی اورعوامی شخصیات پر لگائی گئی پابندیوں کے ردعمل کا نتیجہ ہیں۔
روسی بلیک لسٹ میں شامل ہونے والوں میں صدر بائیڈن کی بیوی جِل، ان کی بیٹی ایشلے اور سٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر فرانسس فوکو یاما شامل ہیں۔