روس کا فوجی کارگو طیارہ ریزان شہر میں گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک ، 5 زخمی

Published On 24 June,2022 11:18 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کا فوجی کارگو طیارہ ریزان شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد جہازمیں آگ لگ گئی، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کر لی جس کے بعد طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔
 

Advertisement