پیوٹن کا فضلہ ان کے گارڈز سوٹ کیس میں کیوں جمع کرتے ہیں؟

Published On 16 June,2022 07:50 pm

لندن:(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ ان کی سکیورٹی پر مامور باڈی گارڈز غیر ملکی دوروں کے دوران ان کا خارج کردہ فضلہ سوٹ کیس میں جمع کرتے ہیں تاکہ ان کی صحت سے متعلق کسی کو پتہ نہ چل سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے روسی فیڈرل پروٹیکشن سروس (ایف پی ایس) کے ساتھ تقریباً 6 یا 7 سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل یہ ٹیم روسی صدر کے ساتھ ان کے سفر کے دوران واش روم تک جانے کی ذمہ دار ہے اور ان کے اخراج کردہ فضلہ کو ایک خاص قسم کے سوٹ کیس میں جمع کرتی ہے تاکہ پیوٹن کی صحت کے بارے میں کسی بھی  راز  کو افشاں ہونے سے بچایا جاسکے۔

درحقیقت برطانوی اخبار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد دروازے پر پہرے دار کھڑے نظر آ رہے ہیں جبکہ دو اور لوگ واش روم سے باہر آئے، جن میں سے ایک سوٹ کیس لے کر جا رہا ہے، اس کے بعد ایک اور باڈی گارڈ باہر آتا ہے، اس کے بعد پیوٹن جن کے پیچھے دو اور گارڈز کی بھی موجود ہوتے ہیں۔

 

 

Advertisement