سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین جنگ سےعالمی پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا، سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا بھرمیں جوہری ہتھیاروں کےپھیلاؤکاخدشہ ظاہرکردیا۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کےمطابق سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے عالمی پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جوہری اضافے کا خطرہ اب سرد جنگ کے بعد کے دور میں اپنے بلند ترین مقام پر ہے۔
چین ،برطانیہ سمیت کئی ممالک سرکاری یا غیر سرکاری طور پر اپنے ہتھیاروں کوبڑھا رہے ہیں، یوکرین جنگ کے دوران روسی صدر کئی مواقع پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا حوالہ دے چکے ہیں۔