کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو نے دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس منتقل کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں صدرزیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے نہ صرف بچوں کو زبردستی اپنے ملک منتقل کیا بلکہ انہیں مختلف حصوں میں رکھا تاکہ وہ واپس یوکرین نہ آ سکیں، جنگ کے دوران روسی فورسز نے 243 بچوں کی جان لی، مختلف واقعات میں 446 بچے زخمی جبکہ 139 اب تک لاپتہ ہیں۔
اُدھر مشرقی یوکرین میں روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی فورسز کو روسی فوج کے شدید حملوں کے سبب سویئرڈونٹیسک سمیت لوہانسک سے پسپا ہونا پڑ رہا ہے۔یوکرین کو امریکہ سمیت یورپی ممالک مسلسل اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اس کے باوجود روسی فوج کی پوزیشن مضبوط ہے۔