ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار کے حامل ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
یوکرین جنگ کےدوران روس نے دنیا کے اب تک کے طاقت ور ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زرکون ہائپر سانک کروز میزائل آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ میزائل کا تجربہ قطب شمالی کےقریب روسی پانیوں میں کیا گیا، میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔