ماسکو:(دنیا نیوز) یوکرین کے شہر ماریوپول کے اسٹیل ملز میں محصور زخمی فوجیوں کے انخلاء کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق رائے ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق زخمی یوکرینی فوجیوں کو مقامی ہستپال پہنچانے کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے گا۔
ایزوستال سٹیل ورکس میں موجود یوکرینی اہلکار کئی ہفتوں سے روسی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی متعدد بار ایزوستال میں محصور افراد کے انخلاء کی کوشش کر چکے ہیں۔