فن لینڈ اور سویڈن کا روس کے انتباہ کے باوجود نیٹو اتحاد میں شمولیت کا اعلان

Published On 16 May,2022 12:46 pm

برسلز: (دنیا نیوز) فن لینڈ اور سویڈن نے روس کے انتباہ کے باوجود نیٹو اتحاد میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو وزرائے خارجہ نے بھی جلد فن لینڈ اور سویڈن کو فوجی اتحاد کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ نیٹو میں شامل ہونے کیلئے دونوں ممالک کی درخواستوں پر تمام رکن ممالک کی طرف سے توثیق کی جا رہی ہے۔

توثیق کا عمل مکمل ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے، روس کے ساتھ ترکی کو بھی دونوں ممالک کی شمولیت پر اعتراض ہے۔
 

Advertisement