واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کے بارے میں خفیہ معلومات دیں جس کے سبب 12 روسی جرنیل یوکرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
امریکا کی جانب سے دی گئی خفیہ معلومات میں موجودہ جنگ میں مرنے والے روسی جرنیلوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اخبارنے لکھا کہ امریکا نے یوکرین کو روسی فوجی ہیڈکوارٹرز کی لوکیشن اور دیگر معلومات فراہم کیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق فورسز نے اگلے مورچوں پر بارہ روسی جرنیلوں کو ہلاک کیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بارہ جرنیلوں کی ہلاکت بہت بڑی تعداد ہے۔