یوکرین کی مدد کیلئے جوبائیڈن کا کانگریس سے 33 ارب ڈالر کا مطالبہ

Published On 29 April,2022 09:09 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے یوکرین کی مدد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے کانگریس سے 33 ارب ڈالر مانگ لیے۔

صدر بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے 33 ارب ڈالر منظور کیے جائیں، بل پاس ہونے کی صورت میں یوکرین کو 20 ارب ڈالر ہتھیاروں اور فوجی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے، 8 ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ تین ارب ڈالر خوراک اور انسانی امداد کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس خطاب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی آزادی کے لیے یہ کم قیمت نہیں ہے لیکن جارحیت سے چھپنے کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہو گی۔
 

Advertisement