کیف: (دنیا نیوز) روسی فوج نے یوکرین میں لڑنے والے دو برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست برطانوی جنگجوؤں کو روسی ٹی وی پر پیش کیا گیا۔
برطانوی جنگجوؤں نے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی کہ ان کی رہائی کے بدلے یوکرین میں قید صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی کو رہا کیا جائے۔ دونوں برطانوی شہری ماریوپول میں یوکرین فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے روسیوں کی قید میں چلے گئے تھے۔
یوکرینی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کو یوکرینی حکام نے غداری کے الزام میں حراست میں لے رکھا ہے۔