ماسکو:(دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جانب سے بُوچا قصبے میں سیکڑوں شہریوں کے قتل کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مشرقی روس میں بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیف سے روسی افواج کے انخلا کے بعد قتل عام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان الزامات کا موازنہ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق الزامات سے کیا جا سکتا ہے ، روس یوکرین میں اپنے اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رکھے گا۔