آسٹرین چانسلر روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کیلئے سر گرم، پیوٹن سے ملاقات کا اعلان

Published On 11 April,2022 09:46 am

ویانا: (دنیا نیوز) آسٹریا ، روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کیلئے سر گرم ہو گیا، آسٹرین چانسلر نے روسی صدر ویلادی میر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کا اعلان کر دیا۔

آسٹرین چانسلر کارل نیہامر وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات کا اعلان سامنے آیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ کارل نیہامر نے روسی دورے پر جرمنی، برسلز اور یوکرین کے صدر کو اعتماد میں لیا ہے۔

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تلخی کو کم کرنا اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے سازگار ماحول پید اکرنا ہے۔
 

Advertisement