روس کی یوکرین کے مشرقی علاقے میں بڑے حملے کی تیاری

Published On 11 April,2022 09:07 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی، حملے کے پیش نظر "یوکرینی فورسز" مورچہ بندی کر رہی ہیں۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لیے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس خارکیف اور ماریوپل میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ جاری جنگ میں اب تک ہزاروں لوگ مر چکے ہیں اور روس معاشی اور سیاسی طور پر تنہا ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لیے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس ماریوپل میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جو ڈیڑھ مہینے سے اس کے گھیرے میں ہے۔

 

Advertisement