ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے خلائی سیارہ تباہ کرنے پر تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے، دوسری جانب یوکرین میں روس نے حملے تیز کر دیئے۔ امریکی وزیردفاع اور اوروزیرخارجہ کے آج یوکرینی دارالحکومت جانے کا امکان ہے۔
روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کسی ملک کا خلائی سیارہ تباہ کرنے کا مطلب عالمی جنگ کا آغاز ہو گا، کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے پھر تیسری عالمی جنگ ہو گی۔
دوسری جانب یوکرین جنگ تیسرے مہینےمیں داخل ہو گئی ہے، روس نے یوکرینی شہروں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ روسی فورسز نے ماریوپول میں سٹیل مل میں چھپے یوکرینی فوجیوں پر نیا حملہ کیا ہے جس کے بعد یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
یوکرین کے صدر زیلسنکی کےمطابق امریکی وزیردفاع اور اوروزیرخارجہ آج کیف پہنچ رہے ہیں، جبکہ امریکا کی جانب سے دورے کے حوالے سے خاموشی ہے۔