کیف: (دنیا نیوز) یوکرین میں آٹھویں ہفتے بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے، روس کی فوجیں مشرقی یوکرین میں دفاعی لائن توڑنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
امریکا کی جانب سے یوکرین کو بھاری اسلحہ کی فراہمی سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے، مشرقی یوکرین کے علاقوں لوہانسک، ڈونٹسک، خیرسون اور خارکیف میں یوکرین فورسز بھرپورمزاحمت کررہی ہیں۔
دوسری جانب روس نے 10 ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے، روسی صد رپیوٹن کا کہنا ہے کہ نیا میزائل ماسکو کے دشمنوں کو کسی بھی مہم جوئی سے پہلے دو بار سوچنے پر مجبور کر دے گا۔