روس کے 5 یوکرینی توپ خانوں اور 180 ٹھکانوں پر حملے، 5 شہریوں سمیت 310 جنگجو ہلاک

Published On 05 May,2022 01:33 pm

کیف: (دنیا نیوز) روس نے چوبیس گھنٹوں کےدوران یوکرین کے پانچ توپ خانوں اورایک سو اسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں پانچ شہریوں سمیت تین سو دس جنگجو ہلاک ہو گئے۔

یوکرین روس جنگ میں تباہی ہی تباہی، 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے 5توپ خانے،3اسلحہ ڈپوتباہ ہو گئے، روس نے 180 ٹھکانوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی نشانہ بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں 310 جنگجو ہلاک، اور 6 ڈرونز گرا دئیے گئے۔

لوہانسک کے گورنر کے مطابق روسی شیلنگ سے 5شہری ہلاک ہوئے،یوکرین کے محتسب کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران روسی جارحیت سے اب تک 221 بچے ہلاک، 408 زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جرنیلوں کو قتل کرنے کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی نے یوکرین کی مددکی۔امریکا کی جانب سے دی گئی خفیہ معلومات میں، موجودہ جنگ میں مرنے والے روسی جرنیلوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔
 

Advertisement