ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے مغربی ممالک پر نئی پابندیاں عائد کردیں، صدر پیوٹن نے صدارتی حکمنامے پر دستخط کر دیے۔
کریملن سے جاری بیان کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے ملکوں کو روسی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات کی اجازت نہیں ہوگی۔
روسی شہری ان ممالک کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین نہیں کر سکیں گے اور پہلے سے طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کے پابند بھی نہیں ہونگے۔
کریملن کے مطابق پابندیاں مغربی ممالک کے غیر دوستانہ اقدامات کا جواب ہے۔