کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ روس نے اسپتالوں اور دیگراداروں کو تباہ کر دیا۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ صحت کے چارسو ادارے روسی حملوں کا نشانہ بنے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماریوپول سے شہری انخلاءآج بھی جاری رہے گا۔ یوکرینی صدر نے الزام عائد کیا کہ ازوسٹال پلانٹ پر روسی حملے جاری ہیں۔ اسٹیل پلانٹ میں یوکرینی شہریوں اور فوجیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔