ماریو پول میں محصور یوکرینی فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری

Published On 19 May,2022 05:42 pm

کیف:(دنیا نیوز) یوکرین کے شہر ماریو پول میں محصور یوکرینی فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی 700 سے زائد اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آزوستال اسٹیل ملز میں محصور یوکرینی اہلکار کئی ماہ سے مزاحمت کر رہے تھے اور روس کے خلاف مزاحمت کی علامت بنے ہوئے تھے۔

چند دن پہلے زخمیوں کے انخلاء کے لیے جنگ بندی ہوئی تھی جس کےبعد باقی اہلکار بھی ہتھیار ڈال رہے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق پیر سے اب تک 1730 یوکرینی اہلکار ہتھیار ڈال چکے ہیں، جنہیں جنگی قیدی بنا کر کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement