اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوکرین کی عوام کے لیے پاکستان سے خیر سگالی کے تحت بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ پولینڈ پہنچ گئی۔
پاکستان ائیر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے ساڑھے سات ٹن امدادی سامان پولینڈ پہنچایا۔ ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اورپولش وزارت خارجہ کے ایکٹنگ ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداران نے امدادی پرواز کا استقبال کیا۔
اس موقع پر یوکرینی اور پولش حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جذبہ خیر سگالی دوسرے ملکوں کے لیے ایک مثال ہے۔
یوکرین کے دفاعی اتاشی کرنل سانچینکو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔