کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے مشرقی شہر سیوروڈونٹسک میں روس اوریوکرین کی افواج آمنے سامنے آ گئیں، یوکرینی شہر کے میئر نے جلد کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کردیا۔
یوکرین کے مشرقی شہرسیوروڈونٹسک کے میئر اولیکسینڈر سٹرائیک نے ایک انٹرویومیں دعوی کیا ہے کہ روسی افواج کو یوکرین کے مزید شہروں میں داخلے پر پسپائی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلئے یوکرینی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں، اہم شہر کو روسی تسلط سے چھڑانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔