یوکرین کے ازوسٹال سٹیل پلانٹ میں ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا، روس منتقل

Published On 08 June,2022 09:19 am

ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین کے ازوسٹال سٹیل پلانٹ میں ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو جنگی قیدی بنا کر روس منتقل کر دیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق جن یوکرینی فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے، یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے میں وطن واپس بلا لے گا۔

یوکرینی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس کے زیر قبضہ جنوبی علاقے خیرسون میں چھ سو یوکرینی شہریوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 

Advertisement