روس کا ازوت پلانٹ میں محصور یوکرینی شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کا اعلان

Published On 14 June,2022 09:23 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے ازوت پلانٹ میں محصور یوکرینی شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کا اعلان کردیا۔

روسی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین نے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کی درخواست کی ہے اور روس شہریوں کے انخلاء کے لیے کام کرہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس پلانٹ کی صورتحال بھی ماریوپول سے مختلف نہیں ہے جہاں آخر کار یوکرینی فورسز نے ہتھیار ڈال دیے تھے اس لیے یوکرین ازوت پلانٹ میں موجود اپنی فورسز کو بھی ہتھیار ڈالنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ پلانٹ میں ہزاروں افراد محصور ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
 

Advertisement