واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے یوکرین کو مزید 450 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں چار میڈیم رینج راکٹ سسٹم اور اٹھارہ بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ امدادی پیکج کے تحت اٹھارہ پیٹرول بوٹس، ہزاروں مشین گنز اور گولہ بارود بھی کیف کے حوالے کیا جائے گا۔
چند روزقبل امریکا نے یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالرکی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔