کیف: (دنیا نیوز) جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں ماہ میں داخل ہو گئی۔
روسی فورسز نے ہفتوں سے جاری شدید خونی جنگ کے بعد یوکرین کے مشرقی شہرسیورڈونیٹسک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے شہر پر روسی قبضے کو جنگی حکمت عملی کا نام دیا ہے جبکہ روس کیلئے اسے ماریوپول کے بعد سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ وہ سیورڈٖونیٹسک سمیت روس کے قبضے میں جانے والے تمام علاقے دوبارہ حاصل کرلیں گے۔