واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو مزید آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
یوکرین کو دئیے گئے امدادی پیکج میں جدید ترین فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ نیٹو اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو ممالک اُس وقت تک یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے جب تک یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کیف کو ماسکو کے ہاتھوں شکست نہیں ہو گی۔